• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان اسپیشل: گرمی کو دور بھگائیں، آج بنائیں پینا کولاڈا اور بنانا اسموتھی

دن بھر روزہ رکھنے کے بعد تازہ پھلوں کا مزیدار مشروب اس چلملاتی گرمی کے موسم میں افطار کے وقت دسترخوان پر موجود دیگر کسی بھی چیز سے زیادہ سکون و راحت بخش سکتا ہے تو کیوں نہ آج افطار پر بنانا اسموتھی اور پینا کولاڈا سے دسترخوان سجائیں۔

بنانا اسموتھی کے اجزاء:

کیلے 6 عدد، دودھ 1 گلاس، ونیلا آئس کریم ½ پیکٹ، ونیلا ایسنس 1 کھانے کا چمچ، کنڈینسڈ ملک 2 کھانے کے چمچ، کریم 2-3 کھانے کے چمچ، وپ کریم ٹاپنگ کے لئے، چاکلیٹ چپ ٹاپنگ کے لئے، میلٹڈ چاکلیٹ ٹاپنگ کے لئے

ترکیب:

گرائنڈر میں تمام اجزاء ڈال کر دو منٹ تیز رفتار پر چلائیں کہ یہ اچھی طرح مکس ہوجائے۔

پھر اسے سرونگ گلاس میں نکال کر اوپر سے وپ کریم، چاکلیٹ چپ اور میلٹڈ چاکلیٹ سے ٹاپنگ کریں، بنانا اسموتھی تیار ہے۔

پینا کولاڈا کے اجزاء:

پائن ایپل 4عدد، چینی 4 کھانے کے چمچ، ناریل پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ، کوکونٹ ملک 1 کپ، دودھ 2 کپ

ترکیب:

گرائنڈر میں تمام اجزاء ڈال کر دو منٹ تیز رفتار پر چلائیں کہ یہ اچھی طرح مکس ہوجائے۔

پھر اسے سرونگ گلاس میں نکال کر اوپر سے تھوڑا سا ناریل پاؤڈر چھڑک دیں، پینا کولاڈا تیار ہے

خاص رپورٹ سے مزید