• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت پولیس کی قربانیاں رنگ لائینگی، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور (جنگ نیوز) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے لکی مروت تھانہ صدر کی حدود پیروالا دبک موڑ کے قریب شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے ڈی ایس پی اقبال مومند‘ کانسٹیبلوں وقار شہید، علی مرجان شہید اور کرامت اللہ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وانتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ اپنی جان تک ملک وقوم کی ناموس اور تحفظ پر نچھاور کرنے والی پولیس فورس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انہیں اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا جائے اور ان کے لواحقین کی بھرپور دادرسی کی جائے۔پولیس فورس کے بہادرسپوتوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ملک میں امن بحال ہوگا۔
پشاور سے مزید