• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پختونخوا قومی جرگے پاکستان کے بانی چیئرمین خالد ایوب خان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پختونخوا قومی جرگہ تپہ خلیل کے چیف فخر عالم خلیل نے تپہ خلیل میں یوتھ کنونشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوتھ کنونشن میں تپہ خلیل کے نوجوانوں کو پختونخوا قومی جرگہ کے منشور، مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔فخر عالم خلیل نے کہا کہ یوتھ کنونشن کا مقصد نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا، انہیں جرگہ کے پلیٹ فارم سے جوڑنا اور علاقے میں امن، اتحاد اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے فعال بنانا ہے۔
پشاور سے مزید