• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرتعلیم نے شکایات ازالہ ایپ “منصوبہ عمل” کا باقاعدہ آغاز کر دیا

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی نے بلدیاتی خدمات میں شفافیت، بہتری اور فوری ازالے کے لیے ایک اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے شکایات ازالہ ایپ “منصوبہ عمل” کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں لوکل گورننس سکول حیات آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر سے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا کہ اس ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اب عوام بلدیاتی امور، خدمات کی بہتری اور بروقت فراہمی سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز براہِ راست منصوبہ عمل ایپ کے ذریعے درج کر سکیں گے۔
پشاور سے مزید