• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگل کےمقدمہ میں نامزد دو ملزمان بری

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمرود نے لاکھوں روپے مالیت کے منشیات سمگل کےمقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبیداللہ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان حسین شہزاد اور سید ظفرشاہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسامہ خلیل ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ الٹو گاڑی میں جا رہے تھے کہ پولیس تھانہ جمرود کے اہلکاروں نے انہیں روک کر گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے ڈھائی منشیات برامد ہوئی اور اسے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کےموکلوں کے خلاف لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کئے گئے اس کے ساتھ ساتھ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سے ریٹائرڈ ہے اور انہیں اس کیس میں پھنسایا گیا ہے لہذا ان کے موکلوں کو رہا کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمان کو بری کردیا۔
پشاور سے مزید