پشاور ( لیڈی رپورٹر)ضلع کرم سنٹرل کرم کےمتاثرین کو درپیش مسائل کے خلاف ضلع کرم کے عمائدین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت مولانا شاہ نواز، مولانا محمد انور ندیم، ملک نور چمکنی، ملک کاشف اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امن کی بحالی کیلئے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنٹرل کرم میں تیسری بار آپریشن کیا جارہا ہے جس میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین میں بچوں اور خواتین کو صحت کی شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرینِ سنٹرل کرم کی فوری امداد و بحالی کیلئے سنجیدگی سے کوشش کرے۔