• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کاگولڈ مارکیٹ اور اندر شہر کا دورہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے وفد نے اندر شہر بازار اور پشاور صدر گولڈ مارکیٹ کا دورہ کیا اور اپنے ساتھی کی بازیابی کے لیے جدوجہد پر جیمز جیولری کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے تاجروں کاشکریہ ادا کیاجنہوں نے تین دن ہڑتال اور دو تاجر باپ بیٹے ظاہر شاہ اور اویس شاہ کی بازیابی کے حوالے سے کی گئی ہڑتال میں اپنے متاثرہ تاجروں کا ساتھ دیا اور اتحاد کا مظاہرہ کیا صرافہ اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے وفد میں بازار اندر شہر کے صدر حاجی اورنگزیب جنرل سیکرٹری احسن علی سینیئر رہنما ندیم خان اور دیگر تاجر شامل تھے انہوں نے اندر شہر بازار میں دکانداروں کی یکجہتی اتحاد اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے کے جذبے کو سراہا۔
پشاور سے مزید