پشاور(جنگ نیوز)دیر آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس پشاور پیراپلیجیک سنٹر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں دیر سے تعلق رکھنے والے افسران اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا، رنگا رنگ مشاعرہ ہوا، نئی کابینہ کیلئے انتخابات ہوئے اور نو مُنتخب عُہدیداران سے حلف لیا گیا۔ نومنتخب عہدیداروں میں صدر ڈاکٹر الیاس سید، نائب صدور انجنئیر قاضی محمد نعیم، ڈاکٹر عبدالواحد اور شریف احمد، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کرم الہی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عرفان اللہ، فنانس سیکرٹری انجنئیر ڈاکٹر خالد رحمن، کوارڈینیشن سیکرٹری انجنئیر ڈاکٹر خان شہزادہ، ایگزیکٹیو ممبران ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، ڈاکٹر عبدالحمیدجان، رشیدخان پائندہ خیل، انجنئیر عزیز احمد، پروفیسر فلک ناز، محمد الیاس حسن، میاں عزیز احمد اور ڈاکٹر عاقب جاوید شامل ہیں۔