• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو لڑکیوں کا مبینہ اغوا، خاتون کے ساتھ زیادتی، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں دو لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا ، تفصیل کے مطابق سمیرا نے شاہ رکن عالم پولیس کو درخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ سکول گئی تھی جہا ں سے علی اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے اسے اغوا کر لیا دریں اثنا محمد بلال نے شاہ رکن عالم پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، بشری بی بی نے نیوملتان پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان اصغر گاڑی دلوانے کے بہانے اسے ایک شوروم پر لے گیا جہاں پر اس کے دو نامعلوم ساتھی پہلے سے موجود تھے ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دو نامعلوم ملزمان اس کی ویڈیو بناتے رہے۔