• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کے بلڈ بنکس کوری ویمپ کیا جارہا ہے، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزذہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے تمام سرکاری ہسپتال "سیف بلڈفارپنجاب" کاہدف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹراحمد جاویدقاضی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجودہ بلڈبنکس کو ری ویمپ کیاجارہاہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانفیوژن سروسز کومزیدفعال بنایاجارہاہے۔ اس حوالہ سے انڈس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری بھی کی جارہی ہے۔