• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا، شیعہ علماء کونسل

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شینڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ کا ہونا شہریوں کواذیت دینے کے مترادف ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں، ایک طرف معاشی بحران اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب نا تجربہ کار حکمرانوں نے اس ملک کو تباہی کےدھانے پر لا کھڑا کیا ہے روز بروز عوام پر خاموشی سے نئے ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید