لاہور ( نمائندہ جنگ )وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات نہیں ، سیاسی مقاصد کیلئے متفقہ مئوقف متنازع نہ بنایا جائے،ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی یہودی جس کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی تھی، اس نے ایک عرب ملک سے پاکستانی اشیاء اسرائیل بھیجیں، اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آیا، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ، تاہم یہ عمل پاکستانیوں کیلئےقابل تشویش تھا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ پاکستانیوں کے متفقہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کر دی ہے۔