اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف پی ٹی آئی کے وزیر اعظم ،عمران خان کے دور حکومت میں سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی کیوریٹیو درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق در خواست دائر کردی ہے جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کیوریٹیو درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے،ہفتہ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار (وفاقی حکومت)سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کیوریٹیو درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی ہے ،اس لئے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائےتھی ۔