لاہور (خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، چوہدری شہباز اور غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئین اور قانون سے کھلواڑ قومی سلامتی کے لئے خطر ناک ہے اس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی کا آرٹیکل سکس کے تحت ٹرائل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن معاشی مشکلات سے دو چار ہو چکا ہے اس کو ان حالات سے نکلنے کے لیئے ضروری ہے کہ مل جل کر کام کیا جائے اس وقت ملک کو بلاوجہ کے جلسے جلوسوں کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں ہے کہاکہ پاکستان کو ایک مضبوط فلاحی ریاست بنانے کے لئے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنا ہوگا۔