راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نان ونفقہ کادعویٰ دائرکرنے پر شوہر اپنے بھائیوں اوردیگرساتھیوں کے ہمراہ اہلیہ کے گھرجاگھسا،اسے اوراس کے گھروالوں کوتشددکانشانہ بناکراپنی شیرخواربیٹی کو اغواءکرکے لے گیا۔ تھانہ نصیرآبادکوشاہین اختر نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی کنزہ شہزادی کی شادی محمد نبیل کے ساتھ تقریباً 3 سال قبل ہوئی تھی اور اس سے اس کی ایک بیٹی عجوہ نور پیدا ہوئی جس کی عمر ڈیڑھ سال ہے ۔ کنزہ شہزادی کو محمد نبیل نے مار پیٹ کر گھر سے نکالا تھا جس پر ماں بیٹی سائلہ کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ بیٹی نے اپنا اور بچی کے خرچہ نان و نفقہ کا دعوی فیملی عدالت میں دائر کیا اسی رنجش کی بناء پر 29مارچ کو روزہ افطار ہوتے ہی محمد نبیل اس کے بھائی فیصل، رفاقت، نذیر، اختر اور اس کا بہنوئی ناجہ اور اس کے تین نامعلوم دوست مسلح اسلحہ و ڈنڈے ہمارے گھر گھس آئے جنہون نے پسٹل کے بٹوں اور ڈنڈوں سے سائلہ ،سائلہ کے خاوند، بیٹے حبیب حماد اور بیٹی کنزہ کو مارنا شروع کر دیا۔ نبیل اور اس کے بھائی نذیر نے عجوہ کوزبر دستی کنزہ سے چھین لیا، مذکورہ ملزمان عجوہ کو اغواء کر کے اور سائلہ اور اہلخانہ کو زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔