• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی واسا کا نادہندگان کے کنکشن منقطع‘ سو فیصد ریکوری کا حکم

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی نے افسران کو تمام نادہندگان سے بقایا جات کی 100 فیصد ریکوری کا الٹی میٹم دیدیا جبکہ ریونیو ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔ ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس  میں ریونیو کلیکشن کا  جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بہتر ریکوری کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ کم ریکوری پر سرزنش کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید