کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کے وکلا نے کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرے میں وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی، وکلا کے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، پی ٹی آئی لائر فورم کے رہنما عبد الوہاب بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ، سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا، وکلا برادری سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،اگر چیف جسٹس کا آرڈر نہیں مانا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔