کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کا دورہ کر کے ملیر کے مرکزی جلوس عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مہتمم اعلیٰ مفتی محمد جان نعیمی اور ناظم اعلی مفتی محمد نذیر جان نعیمی اور دیگر سے ملاقات کی، کمشنرکو بتایا گیا کہ دارالعلوم مجدد یہ نعیمیہ سے نکا لا جانے والا 12ربیع الاول کا جلوس دارالعلوم سے شروع ہو گا اور براستہ محبت نگر بکرا پیڑی اور ملیر 15سعودآباد ہو تے ہوئے واپس دارالعلوم پر اختتام پذیر ہو گا۔