• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبی ﷺ منانا عقیدت کا اظہار ہے، شاداب نقشبندی کا میلاد ریلی سے خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی گئی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ منانا سرکارِ دو عالم ﷺ سے عشق و محبت، عقیدت اور وفاداری کا اظہار ہے، حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت کا ظہور ہے، اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری،مرکزی رہنماؤں کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی، شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ محض چراغاں، جلوسوں اور محافل کا نام نہیں بلکہ یہ عہدِ وفا کی تجدید ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید