• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی گئی ، شہر بھر کی مساجد، گلیوں، چوکوں اور عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ، دن کا آغاز ماز فجر کے بعد 21توپوں کی سلامی سے ہوا، بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں ،جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیراہتمام مرکزی جلوس علامہ شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد اورمقررہ راستوں ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوانشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا ، گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناءپاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لیاقت آباد سے چھٹن شاہ بابا مزار تک ریلی نکالی گئی ، قیادت انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کی،عوام اہلسنت کارکنان،ذمہ داران پاکستان سنی تحریک نے بڑی تعداد میں شرکت کی، محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین اور شہدائے پاکستان سنی تحریک کے مشن پر گامزن ہے۔ مرکز اہلسنت سے نکلنے والے میلاد جلوس کے شرکاء سے نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ میں خطا ب کرتے ہوئے  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہےکہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا میلاد منانے والے عاشقانِ رسول ﷺ اتحاد، یکجہتی اورمحبت رسول ﷺ کو فروغ دے کر ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔علاوہ ازیں جماعت اہلسنت لانڈھی ٹاؤن اور معروف سماجی و فلاحی ادارے ʼالفجر فاؤنڈیشنʼ کے زیرِ اہتمام لانڈھی ٹاؤن میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میںجلوس نکالا گیا اور میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں علاقائی عمائدین، تنظیمی عہدیداران اور عاشقانِ رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے قاضی نور الاسلام شمس اور دیگرنےخطاب میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ گرامی کائنات کے لیے سراپا رحمت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید