کراچی (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم، سردار امین، سردار عبدالقیوم، سردار عبدالخالق اور سردار عزیز کے بھائی سردار حنیف کو میوہ شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا،نمازِ جنازہ ابوبکر مسجد کلفٹن میں ادا کی گئی، جس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔مر حوم کے سوئم پر جمعہ 28 اگست کو نماز عصر تا مغرب مرد حضرات کے لئے مکان نمبر39Bنارتھ سینٹرل ایونیو ڈیفنس فیز ون ڈی ایچ اے، خواتین کیلئے 41/1اسٹریٹ نمبر 10خیابان مجاہدڈی ایچ اےفیز5میں انتظام کیا گیا ہے۔