کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایت پر 12ربیع الاول کے جلوسوں کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے احکامات جاری کردئے،کراچی پولیس کی جانب سے جلوسوں اور اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر شہر بھر میں 4208پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں،پولیس چیف نے ہدایت دی ہے کہ جلوس کے تمام راستوں پر پولیس مکمل الرٹ رہے، ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے اور سیکیورٹی صورتحال کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ذریعے مؤثر نگرانی کی جائے۔