کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حاڈثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 52 سالہ عبدرالرؤف ولد رب نواز اور 9 سالہ صفان ولد خرم نواز جاں بحق ہوگئے ، لیمارکیٹ سے نیپئر روڈ کی جانب جاتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے17سالہ مہر اللہ جاں بحق ہوگیا، ،دریں اثنا پورٹ قاسم مین گیٹ کے قریب تیزرفتارٹر یلر ڈرائیورسے بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرا یا جس کے نتیجے میں ڈرائیور 35 سالہ شاید ولد اطہرعلی جاں بحق ہوگیا، سخی حسن فلائی اوور پر 12 ربیع الاول کوتیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے 18 سالہ عاقب عرف سنی ولد یوسف جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،کورنگی شان چورنگی کے قریب تیزرفتارٹریلرآگے چلنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا،حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔