کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن سیکٹر9میں واقع بھینس کالونی کے باڑے میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 45سالہ محمد حنیف ولد حمید اللہ جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق جھگڑا تین دوستوں کے درمیان شراب نوشی کے دوران ہوا،ایک ملزم لیاقت خیر محمد کو گرفتار کر لیا، ملزم عمران رمضان فرار ہوگیا ۔