کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی نے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا ہے یہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، محبت، رواداری اور مشترکہ اسلامی شناخت کو مضبوط کرنے کا پیغام ہے، اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے مشترکات کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنا ہوگا، کراچی سمیت سندھ بھر میں اہلِ سنت برادران کے جلوس ہائے میلاد النبیؐ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ہمارے کارکنان مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ، سبیلیں اور نیاز قائم کریں گے، پریس کانفر نس میں علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،کاظم عباس،علی نیئر،علامہ ملک غلام عباس، علامہ بلال فائزی، علامہ جاوید جعفری،علی حیدر و دیگر بھی موجود تھے۔