کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی نے تمام طبی اداروں اور اسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات فوری طور پر مؤثر بنانے کی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق تمام اسپتالوں میں مناسب تعداد میں فائر ایکسٹنگیوشرز کی دستیابی یقینی بنانے ، وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز، اسٹورز اور کچن میں فائر ایکسٹنگیوشرز نصب کرنے اوراسپتالوں میں فائر الارم اور فائر ڈیٹیکشن سسٹم کی تنصیب اور فعالیت یقینی بنانے ،ایمرجنسی فائر ایگزٹس اور فرار کے راستے ہر وقت کھلے رکھنے، اسپتالوں میں ایمرجنسی انخلا کے منصوبے اور فائر سیفٹی ہدایات نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کا بھی حکم دیا ہے ، ھکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تنصیبات، وائرنگ، جنریٹرز، کچن اور آکسیجن اسٹوریج ایریاز کا باقاعدگی سے معائنہ کرایا جائےاسپتال عملے کے لیے فائر سیفٹی ڈرلز اور تربیت باقاعدگی سے کرئی جائے ،فائر سیفٹی انتظامات کی تصدیق شدہ کمپلائنس رپورٹ 3 روز میں جمع کرا ئی جائے ۔