کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید میلاد النبی ؐکے موقع پر پیغام میں کہا ہےکہ سیرت طیبہ ؐاُمت محمدی اور پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے ، میلاد خاتم الانبیا بھر پور طریقے سے منانے کے ساتھ قرآنی تعلیمات اور اسلام کی عملی تعبیر کے لئے ہمیں سیرت رسول اکرم ؐسے استفادہ کرنا ہوگا ،حیات طیبہ اور سیرت و کردار ہم سے یہ تقاضا کرتا ہی کہ پیغمبر اکرم کی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں ، مقدسات کی توہین سے اجتناب کرنا چاہیے۔