• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 169 ارب پتی افراد، دنیا میں تیسری بڑی تعداد

لاہور(صابر شاہ) بھارت میں ارب پتی شخصیتوں کی ریکارڈ تعداد موجود ہے،لیکن ان کی مجموعی رقم 75 ارب ڈالر کم ہوکر 675ارب ڈالر رہ گئی ہے ۔ دوسری طرف فراڈ کے الزامات کے بعد اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کے اثاثے کم ہوئے تھے۔ امریکی میگزین فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ارب پتی افراد کی دولت میں کمی کی بڑی وجہ اڈانی گروپ کے اثاثوں میں کمی کا ہونا ہے جس کے شیئرز کی مالیت فراڈ کے الزامات کے بعد کافی تیزی سے کم ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق فوربز کی 2023ء کی فہرست میں ارب پتی افراد کی لسٹ میں ریکارڈ تعداد میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں جن کی تعداد 169 ہے جو کہ گزشتہ سال کے 166 کے مقابلے میں زیادہ ہے تاہم بھارتی ارب پتی افراد کے مجموعی اثاثے گزشتہ سال کے 750 ارب ڈالر کے مقابلے میں 10فیصد کم ہوکر 675ارب ڈالر رہ گئے ہیں ۔مجموعی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ اڈانی گروپ کے شیئرز کی قیمت کا گرنا ہے کیوں کہ اس گروپ کو فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے ۔ ان الزامات کی وجہ سے اڈانی گروپ کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال کے 90 ارب ڈالر کے مقابلے میں نصف ہوکر 47ارب ڈالر رہ گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید