اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ )وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق عدالتی ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج 4اپریل ہے اور ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل کا ایک ریفرنس 12 سال سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اس ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی، شاید اسی بہانے ہماری ساری سپریم کورٹ اکھٹی بیٹھ کر آئینی و قانونی غلطیوں کو درست کرے۔