لاہور(ٹی وی رپورٹ)پنجاب میں 14مئی کو الیکشن کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں آج رٹ دائرکی جائےگی‘درخواست دائر کرنے کیلئے تحریک انصاف نے ہدایات جاری کردی ہیں‘ عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ جس طرح پنجاب کیلئے الیکشن کی تاریخ دی اسی طرح خیبر پختونخوا میں بھی تاریخ دی جائے۔