اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے وکلاء سپریم کورٹ کے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر بریفنگ دیں گے۔