لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر نائب صدر غزالی سلیم بٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے کے ذریعے لاڈلے کے ساتھ اپنے ہمدردانہ رویے کی مہر ثبت کردی ہے ، مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے مستقل کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کےلئے مسلم لیگ ن کا حصہ بنیں۔میاں نوازشریف نے اپنے ہر دور حکومت میں نوجوانوں کو ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 153، پی پی 151 اور پی پی 172 کی یونین کونسلز میں واقع یوتھ ممبر شپ کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیاپاکستان کا نوجوان ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل ریڑھ کی ہڈی ہے۔انکی بدولت مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اقتدار میں آئی ہے۔لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ممبر شپ بھرپور انداز میں جاری ہے۔