لاہور ( کورٹ رپورٹر )ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کی گرفتاری کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ صدارت لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چودھری اشتیاق اے خان نے کی جبکہ لاہور بار کے صدر رانا انتظار حسین سمیت دیگر نے شرکت کی صدر لاہور بار رانا انتظار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا آصف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آج سے لاہور بار میں عدالتوں کی مکمل تالہ بندی ہوگی ۔