اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رکن محسن لغاری نےپنجاب میںالیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی قراردادکی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا ہم توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہم خطرناک راستے پر چل رہے ہیں‘عدالتی معاملات پر تنقید غلط روایت ہے ‘کیا ہم سپریم کورٹ سے جنگ کرنا چاہتے ہیں، یہ جنگ بہت خطرناک ہو گی‘کیا ہم سب سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، ایسی قرارداد کی ضرورت نہیں، جوش نہیں ہوش سے کام لیں، کیا ہم عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں ۔ جمعرات کو ایوان میں اظہارخیال کرتےہوئے محسن لغاری کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ نے 90 دن کے اندر الیکشن کا فیصلہ کیا ہم اس پر تنقید کر رہے ہیں۔