• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بحث ہوگی

اسلام آباد (صالح ظافر) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر (10؍ اپریل) کو ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے پر بحث کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کے حوالے سے بھی بحث ہوگی۔ یہ بل قومی اسمبلی میں 29؍ مارچ کو منظور ہوا تھا اور اس پر دستخط کیلئے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ مشترکہ اجلاس میں اس کی منظوری دی جا سکتی ہے کیونکہ ایک دن قبل یہ بل قومی اسمبلی میں واپس آئے گا۔
اہم خبریں سے مزید