کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاامجد صابری کے اہل خانہ سے کیا وعدہ 8سال بعد بھی پورا نہ کرسکی.
2015 میں 16 رمضان المبارک کو معروف قوال امجد صابری کی دہشتگردی کے واقعے میں شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےامجد صابری شہید کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور اعلان کیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت امجد صابری کے نام پر قوالی انسٹیٹیوٹ قائم کریں گے تاہم اس اعلان کو 8 سال گزرجانے کے باوجود پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 8 سال بعد بھی اپنے چیئرمین کے اعلان کا پاس نہ رکھ سکی۔