• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے گرد گھیرا تنگ، تحقیقات میں معاونت کیلئے نیب کا DG ایل ڈی اے کو خط

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور کے ماسٹرپلان کی غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچانے کا معاملہ، نیب لاہور نے چوہدری پرویز الٰہی کے گرد گھیرا تنگ کردیا،نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف جاری ماسٹرپلان کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ، سابق وزیراعلیٰ پر لاہور کے ماسٹرپلان کی منظوری میں سرکارکو 300ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ماسٹر پلان 2050کی تحقیقات میں معاونت کیلئےگریڈ 18کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی،مراسلہ کے مطابق ایل ڈی اے کافوکل پرسن نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سے ٹھوکر نیاز بیگ کمپلیکس میں12اپریل سے قبل رابطہ کرے۔ ڈی جی ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی منظوری میں کی گئی بے ضابطگیوں میں معاونت کریں، ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کیلئے بنایا گیا اور اس پر 2020میں کام کا آغاز کیاگیا، نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی کے دباؤ پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے جبکہ 95مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کیلئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کیلئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید