• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی، مونس و دیگر کیخلاف 100 ارب کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں کا الزام

لاہور (نمائندہ جنگ)ترقیاتی پروگرام میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 100ارب روپے سے زائد کی اسکیمیں رکھی گئیں جن میں وسیع پیمانے پر گھپلوں کا الزام ہے ۔نیب نے ان ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز، ادائیگیوں،پرفارمنس گارنٹی ، کام کے معیار کی تفصیلات 14 اپریل تک مانگ لیں ،نیب ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں روپے کمیشن سمیت مختلف الزامات کے تحت تحقیقات کررہاہے ،سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی ،مونس الہی ، علی افضل ساہی پر کمیشن کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
اہم خبریں سے مزید