• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کے ذریعے ٹرانزیکشنز میں مسلسل اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کے ذریعے ٹرانزیکشنز میں مسلسل اضافہ ،راست (Raast) استعمال کرنے والوں کی تعداد 72.1 فیصد بڑھ گئی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کومالی سال 2022-23کے لیے نظام ادائیگی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں جولائی تا دسمبر 2022 کی مدت کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ملک میں ادائیگیوں کے ایکوسسٹم کی اہم جھلکیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ادائیگیوں کے انفرااسٹرکچر کے ذریعے پروسیس ہونے والی ٹرانزیکشنز کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے۔ فوری اور کم لاگت ادائیگی کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک کے اقدام راست میں حوصلہ افزا نمو ہوئی ہے کیونکہ راست استعمال کرنے والوں کی تعداد مالی سال 22 کی چوتھی سہ ماہی کے 15.0 ملین سے بڑھ کر مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 21.1 ملین، اور مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں 25.8 ملین تک پہنچ گئی، جو کہ جون 22 کے بعد اس میں 72.1 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید