• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چار سال میں خلع کیسز کی تعداد دگنی

کراچی( ٹی وی رپورٹ)کراچی میں صرف چار سال میں خلع کے کیسز دائر کرنے کی تعداد دگنا ہوگئی۔سال 2020میں کراچی کی فیملی کورٹس میں 5 ہزار 8سو 45کیسز دائر ہوئے جبکہ2024میں گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ صرف کراچی میں روزانہ کی بنیاد سے 30 سے زائد خلع کے کیسز فائل ہورہے جبکہ چار سال پہلے یہ شرح 16 کیسز یومیہ بنتی ہے ۔خواتین وکلا خلع کے کیسز میں اضافے کی مختلف وجوہات بتاتی ہیں۔جیو نیوز کو موصول اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں کراچی کے ضلع شرقی میں 3 ہزار 2 سو 88 خلع کے کیسز دائر ہوئے، ضلع وسطی میں 2 ہزار 2 سو 71 خواتین کے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا جبکہ ضلع ملیر میں ایک ہزار 5 سو 23خلع کے کیسز کے فائل ہوئے۔ضلع غربی میں خلع کے 2 ہزار 2 سو 55کیسز دائر ہوئے، ضلع جنوبی میں ایک ہزار 6 سو 25 خواتین نے خلع کے کیسز دائر کیے۔
اہم خبریں سے مزید