لاہور(آصف محمود بٹ ) لاہور کی فوجی عدالت سے9مئی واقعات میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بھانجےحسان خان نیازی ، بریگیڈئیر (ر) جاوید اکرم اور سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 17مجرمان کو گزشتہ روز سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور منتقل کر دیا گیا، ان افراد میں سے 13کا تعلق لاہور، 3 کا تعلق راجن پور ، اوکاڑہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ایک کا شانگلہ (کے پی کے )سےہے۔ کوٹ لکھپت جیل منتقل کئے جانے والوں میں ازرم جنید، ڈی ایچ اے فیز 8لاہور، عمر 23سال، بریگیڈئیر (ر) جاوید اکرم چک 290گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر 77سال،حسان خان نیازی لاہور کینٹ عمر 36سال، گروپ کیپٹن (ر) وقاص احمد پی اے ایف کمپلیکس تھری گلبرگ عمر 52سال، سابق ایم پی اے میاں محمد اکرم عثمان شاہ جمال عمر 48سال ، میاں عباد فاروق کیو بلاک ماڈل ٹائون عمر 39سال ، حیدر مجید ماڈل ٹائون عمر 32سال ، علی رضا رینالہ خورد اوکاڑہ عمر 27سال ،نعمان شاہ عمر 35سال ،سجاد احمد عمر 40سال ، محمد ارسلان عمر 24سال صدر بازار لاہور کینٹ،عامر ذوہیب اریگیشن کوآپریٹو سوسائٹی عمر 40سال ، محمد عمیر کاہنہ نو عمر 27سال ، محمد رحیم گلبرگ تھری عمر 22سال ، وقاص علی بنک سٹاپ کماہاں روڈ عمر 31سال، مدثر حفیظ راجن پور عمر 31سال اور رئیس احمد عمر 25سال سکنہ چکے سر شانگلہ (کے پی کے) شامل ہیں۔