کراچی (جنگ نیوز) مولانا فضل الرحمان 2025کے سیاسی دُلہا بن سکتے ہیں، علی امین گنڈا پور کے ستارے کب تک گردش میں رہیں گے، بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ستارے کتنے مضبوط ہیں۔ ہمارے اداروں پاکستان کو یکجا رکھنا کیوں ضروری ہے؟۔ یہ تمام باتیں ماہر علم نجوم سامعہ خان نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بچپن سے ہی چھوٹے بچوں سے لگاؤ رہا ہے، اُنہیں پالا ہے، یوں لگتا ہے جیسے بچپن سے ہی ”ماں“ ہوں۔ لڑکوں کو روتا دیکھ کر خوشی محسوس کرتی ہوں کیونکہ نہ جانے ووہ کونسی لڑکیاں ہوتی ہیں جو لڑکوں کو بھی رُلادیتی ہیں۔ مزاح سے اور قہقہوں سے بھری اسٹرولجسٹ کی گفتگو ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں اتوار کی شب11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔