• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جیل ملازمہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جیل خانہ جات کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے جیل ملازمہ ثمینہ شیخ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی درخواست پر محکمہ جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل ملازمہ ثمینہ شیخ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ 2013 سے آج تک مجھے ایک بھی تنخوہ ادا نہیں کی گئی۔ تنخواہ کی ادائیگی کے لئے مجھے پیسے دینے کے لیے کہا گیا۔ غربت کے باعث میں پیسے ادا نہیں کرسکتی تھی، حکام نے تنخواہ بند کردی، وہ فوتی کوٹے پر 2013 سے بطور جیل ملازمہ بھرتی ہوئی ہوں۔ میرے ساتھ بھرتی ہونے والے تمام ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔ عدالت نے سندھ حکومت کے وکیل پر اظہار برہمی کیا۔
اہم خبریں سے مزید