• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ کی آڑ میں لیبیا بھیجے گئے 5 افراد کشتی سے اٹلی اسمگلنگ کے منتظر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے فیصل آباد کے ہاتھوں گرفتار دو انسانی اسمگلروں کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔ گرفتار ایجنٹوں عبدالرحمن اور غلام دستگیر عرف کامران نے کئی افراد کو عمرہ پر سعودیہ اور لیبیا کے راستے یورپ اسمگل کرانے کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹ عبدالرحمن کے موبائل فون سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملزم لیبیا سے سمندری راستے اٹلی انسانی اسمگلنگ کراتا ہے۔ ملزم حال ہی میں فیصل آباد کے نواحی گاؤں کے رہائشی احسن اور شکیب کو اٹلی بھجوا چکا ہے۔ جس کے بعد ملزم نے مزید 5 افراد حیدر، سرور، عامر، سبحان، فاروق کو عمرہ ویزہ پر پہلے سعودیہ بھجوایا۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ملزم نے پانچوں افراد کو لیبیا پہنچایا۔ اب پانچوں افراد لیبیا میں سمندر کے راستے کشتی سے یورپ جانے کے منتظر ہیں۔ انہیں اٹلی پہنچانے کا کہا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کو ملزم کے موبائل فون سے وائس ریکارڈنگ اور لیبیا فون کالز کا ریکارڈ مل گیا۔ موبائل فون سے لیبیا کے ٹکٹس پاسپورٹ کی کاپیاں بھی ملی ہیں۔ ان افراد کے لیبیا میں قیام سے متعلق آڈیو پیغامات بھی موبائل فون سے مل چکے۔ اٹلی بھیجنے کیلئے لیبیا میں کشتی کا انتظام کرنے کے شواہد بھی مل گئے۔ ملزمان کے بینک کھاتوں میں رقوم کی منتقلی کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ملزمان 7 افراد کی انسانی اسمگلنگ کیلئے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے وصول کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید