• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا صوبائی دارالحکومتوں میں پاور شو کیلئے مشاورت کا امکان

نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ) پارٹی ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کے بعد پارٹی نے چاروں صوبائی دارالحکومت میں پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے۔ _صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور پارٹی رہنماؤں نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ زرداری ہاؤس میں دو روزہ قیام کے دوران صدر مملکت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ بالوجا قبا قبرستان میں والدین کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خانی کرینگے۔ زرداری ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری سے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی ملاقات متوقع ہے جس میں موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ 

اہم خبریں سے مزید