• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی بنوں قومی جرگہ کے 16 نکات سمیت تمام مطالبات کی حمایت

بنوں (آئی این پی)جمعیت علماء اسلام نے بنوں قومی جرگہ کے16نکات سمیت تمام تر مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنوں ڈویژن کے سیاسی جماعتوں کے گرینڈ جرگہ میں جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر ،میئر بنوں عرفان درانی،سابق تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان، ملک راحت خان ایڈووکیٹ نے وفد کی شکل میں شرکت کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام نے گرینڈ جرگہ کے تمام تر مطالبات اور بنوں قومی جرگہ کے 16نکات پر قوم کے شانہ بشانہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے ہر فورم پر ساتھ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اقوام بنوں کے ہر مشکل میں ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور جماعت کا ہر کارکن بنوں قوم کے ساتھ دن رات موجود ہوگا۔ انہوں نے صوبائی حکومت بے بسی کے بجائے قوم کے ساتھ اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ مطالبات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ ضلع بنوں کے ہزاروں علماء کرام طلباء اور جماعتی کارکن بنوں قوم کے ساتھ مطالبات کی عدم منظوری اور امن وامان کے قیام یقینی بنانے ممکنہ فوجی اپریشن کے خلاف قوم کے ساتھ ہوگی اور مشکل فیصلوں میں قوم کی بہترین رہنمائی کرینگے ۔
اہم خبریں سے مزید