لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پریس کلب کادورہ کیا ، کلب کے صدر اعظم چودھری اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک دیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندی کے خلاف اور صحافی برداری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے صحافیوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ،صحافی میرے بھائی ہیں، جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی لاہورکیلئے مزید بسیں چلائی جائیں گی۔ صحافی کالونی اور لاہورپریس کلب کی سکیورٹی میں اضافہ کریں گے۔صحافی کالونی سے متعلقہ مسائل بھی فوری حل کریں گے۔ کلب کے عہدیداران نے چیک دینے پر شکریہ ادا کیا۔اعظم چودھری نے وزیراعلیٰ ، وزیراطلاعات عامر میر، سیکرٹری اطلاعات اورڈی جی پی آر کو شیلڈز دیں۔