• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیفالی شاہ اور ایئر ہوسٹس کی دلچسپ گفتگو

بھارتی اداکارہ شیفالی شاہ دوران سفر ایئر ہوسٹس کے رویے پر ناراض نہیں ہوئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیفالی شاہ نے ایک تحریر شیئر کی ،جس میں بتایا کہ جب وہ عوام میں ہوتی ہیں تو انہیں پہچانا نہیں جاتا بلکہ لوگ میری شکل پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ ایک طرف اُن کی شکل پر ایک شخص کے تبصرے کا تذکرہ کیا وہیں حال ہی میں دوران پرواز ایک ایئر ہوسٹس کے اُنہیں ابتداء میں نہ پہچاننے کا تذکرہ بھی کیا۔

شیفالی شاہ نے کہا کہ وہ ہر وقت پرفیکٹ نظر آنے کی کوشش نہیں کرتیں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے حقیقی انداز اپناؤں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ فلائٹ کے دوران تصویر شیئر کی، جس میں نیند کے غلبے میں ان کے بال کھلے ہیں اور ہاتھوں میں کتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایئر ہوسٹس نے مجھ سے ناشتے کا آرڈر لیا اور مشورہ دیا کہ سیٹ کے سائیڈ پر کوئی چیز نہ رکھوں کیونکہ وہ پھسل کر اندر جاسکتی ہے۔

شیفالی شاہ نے مزید کہا کہ ماضی میں وہ اس طرح کی تجویز نہ مان کر بہت سی چیزیں گم کرچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایئر ہوسٹس کا مشورہ سننے کے بعد اُس کا شکریہ ادا کیا، تھوڑی دیر میں وہ واپس آئی، میں نے اس دوران خود کو سیٹ پر ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی۔

شیفالی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایئر ہوسٹس میرے کام کی تعریف کرنے لگی، اس کی خوبصورت گفتگو سن کر دل کو اچھا لگا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ کہنے لگی کہ میں نے کیا جہاز کے سارے عملے نے شروع میں تو آپ کو پہچانا ہی نہیں، ’ٹی وی پر تو آپ بہت اچھی لگتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اُس کی اس بات نے شک کا بیج بو دیا، میں نے اُس کی آنکھوں میں دیکھا کہ میرے لیے تعریف کے ساتھ ہمدردی بھی تھی، جیسے اُسے مجھ پر ترس آ رہا ہو۔

وہ تھوڑی دیر بعد میرے لیے ناشتہ لے آئی، اُس نے مسکراہٹ کے ساتھ مجھے یہ سب پیش کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید