• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی، مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی جائے‘ ڈاکٹر عطاء گل

کوئٹہ (پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عطاگل حمزہ زئی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام اور پارٹی کارکن مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہ ڈسٹرکٹ کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد لورالائی دوسرا بڑا ضلع ہے ،مردم شماری میں آبادی کو کم ظاہر کیا جا رہا ہے جو کسی صورت میں قبول نہیں ۔اس موقع پر چمازہ یونٹ کے صدر مولوی رحمت اللہ بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی نے کہا کہ لورالائی کی تمام سیاسی پارٹیاں مردم شماری کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی، لورالائی کے عوام بھی مردم شماری کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ عوام اور سیاسی پارٹیوں کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اب بھی وقت ہے سب ڈویژن تحصیل میختر سے لے کر سوغنڈ تک مردم شماری کو دوبارہ کرایا جائے تاکہ کوئی گھر مردم شماری سے رہ نہ جائے۔ ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے کہا کہ اگر صحیح معنوں میں لورالائی ڈسٹرکٹ کی مردم شماری کی جائے تو سات لاکھ سے زیادہ ہے تمام ساتھی پارٹیاں مل بیٹھ کر مردم شماری پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لورلائی میں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ کوئی گھرانہ مردم شماری سے محروم نہ جائے۔ لورالائی ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تمام علاقوں کا خصوصی دورہ کریں اور مردم شماری کا خود جائزہ لیں۔ مردم شماری کے عمل میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی ہے جبکہ لورالائی کے لئے مزید 10 دن کی توسیع کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اکثر اضلاع کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھ چکی ہیں لورالائی کی بھی صوبائی اسمبلی کی دو سیٹیں اس کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن مردم شماری کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپور مکمل تعاون ۔
کوئٹہ سے مزید