کوہاٹ(نامہ نگار)کوہاٹ کے ویرانے میں پاکستان ایئر فورس طیارے نے غیرمتوازن ہونے کی وجہ سے دو خالی فیول ٹینک گرا دئیے،کوہاٹ کے ویران علاقے میں ٹینک گرنے سے دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ نواحی گائوں سیاب کے قریب پاکستان ایئرفورس طیارے نے غیر متوازن ہونے کی وجہ سے دو خالی فیول ٹینک گرا دئیے جو ایک دھماکے سے زمین پر گرے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ائیر فورس کا طیارہ روٹین کی پرواز پر تھا۔